Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandجے ایم ایم کی پریس کانفرنس کے بعد بی جے پی الیکشن...

جے ایم ایم کی پریس کانفرنس کے بعد بی جے پی الیکشن کمیشن پہنچی

سائلینس پیریڈ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کر سکتی:بی جے پی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 12نومبر: بی جے پی کا وفد سدھیر سریواستو کی قیادت میں الیکشن کمیشن پہنچا اور مطالبہ کیا کہ جے ایم ایم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سدھیر سریواستو نے بتایا کہ سائلینس پیریڈ انتخابات سے ایک دن پہلے یعنی 11 تاریخ کو شام 5 بجے سے شروع ہوتا ہے۔ اس دوران کچھ نہیں کرنا ہے، کسی مہم سے متعلق کوئی پریس کانفرنس نہیں کرنی ہے۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے ایم ایم پارٹی کے ایک سینئرلیڈر نے آج ایک پریس کانفرنس کی اور وہ بھی کھلے عام دارالحکومت رانچی میں سب کے سامنے۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی پارٹی ایسا کام کرنے کی کوشش نہ کرے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات