Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن نے دیہی علاقے کا دورہ...

جے ایم ایم کے امیدوار حفیظ الحسن نے دیہی علاقے کا دورہ کیا

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور 11 نومبر: جے ایم ایم کے مدھوپور اسمبلی امیدوار وزیر حفیظ الحسن اپنے ودھان سبھا حلقہ کے لیڈوا، سمراتاری، گونائیا، کاٹلی، جمونی، لکھی بازار، گجنڈا، روپ آباد، متیرا، پنیارا، رنگوڈیہ، کشاہا، کولوا، کجرا موڈ اور بلاک کے تحت آنے والے دیگر گاؤں میں۔حفیظ الحسن نے علاقے کا دورہ کیا۔سب سے پہلے انہوں نے بابا بھیم راؤ امبیڈکر جی کی مورتی پر پھول چڑھائے اس دوران انہوں نے گاؤں والوں سے ملاقات کی اور ان سےحمایت مانگی اور کہا نمبر 3، پر بٹن دبا کرانہیں بھاری ووٹوں سے جتائیں اور ہیمنت جی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ مستقبل میں اس علاقے کی ہمہ جہت ترقی کی جاسکے ۔ہیمنت سورین کی حکومت میںان اسکیموںکو زمین پراتارا گیا ہے جس میں مایا سمان یوجنا، ابوا آواس یوجنا، بجلی کے بل معافی اسکیم، کسانوں کے کے سی سی قرض معافی اسکیم، سرو جن پنشن یوجنا، ساوتری بائی پھولے یوجنا اور دیگر اسکیموں سے گاؤں والوں کو براہ راست فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ پار ششی داس، سبل سنگھ ،وکی داس ،درگا رانا سریش داس، پرکاش رائے ،ببلو ٹھاکر، اجے مشرا، سنیل مشرا ،رامو جھا ،انیل جھا ،سریش توری، سنیل مرانڈی، انیل ہنسدا ،سنیل سورین، خورشید انصاری، سمیر عالم، انیل سورین، تاج انصاری، اختر انصاری، اربندا تیواری، سنیل تیواری وغیرہ موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات