Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandجے جے ایم پی نکسلیوں نے کوئلے سے لدی گاڑیوں کو نذر...

جے جے ایم پی نکسلیوں نے کوئلے سے لدی گاڑیوں کو نذر آتش کیا

جدید بھارت نیوز سروس
لاتیہار، 6 نومبر:۔ منگل کی شام تقریباً 7:45 بجے جھارکھنڈ جن مکتی پریشد(جے جے ایم پی )کے مسلح عسکریت پسندوں نے مگدھ کولیری کے گولی ٹانڑ گاؤں کے قریب کوئلے سے لدی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جو بالوماتھ تھانہ کے تحت سی سی ایل کے ذریعے چلائی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، موصولہ اطلاع کے مطابق مگدھ کولیری سے ایک ٹرک Jh02Ak1599 اور ایک ٹریلر Up71BT0537 کوئلہ لوڈ کرکے بالوماتھ کی طرف آرہے تھے۔ اسی دوران وردی میں ملبوس 5-6 مسلح نکسلی گولی ٹانڑ چوک کے قریب پہنچے، انہوں نے بندوق کی نوک پر دونوں گاڑیوں کو زبردستی روکا، ان پر پٹرول چھڑک کر دونوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ جائے وقوعہ سے جے جے ایم پی عسکریت پسند تنظیم کا ہاتھ سے لکھا ہوا کتابچہ بھی ملا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات