کہا: جھانسے میں نہیں آئیںگے، محبت کی دکان لگائیں گے، دوبارہ حکومت بنائیں گے
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 6نومبر: مانڈر بلاک کے چانہو میں، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے مانڈر اسمبلی حلقہ کی کانگریس امیدوار محترمہ شلپی نیہاترکی کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ نفرت اور جھوٹ کا شکار نہ ہوں بلکہ محبت اور اتحاد کا پیغام دینے والی کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں۔ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ چھانسے میں نہیں آئیںگے، محبت کی دکان لگائیں گے، دوبارہ حکومت بنائیں گے! انہوں نے نہ صرف ہیمنت سورین کی ہمت کے بارے میں بات کی اور ان کے منصوبوں پر بات کی بلکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ کانگریس کا مقصد قبائلیوں اور ہندوستان کے لوگوں کی شناخت کی حفاظت کرنا اور سماج میں محبت اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانڈر اسمبلی سے کانگریس کی امیدوار شلپی نیہا ترکی نہ صرف ایک مضبوط لیڈر ہیں بلکہ وہ ہمیشہ لوگوں کے حقوق اور احترام کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اور مانڈر کے لوگوں سے مسز شلپی ترکی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔