Friday, December 5, 2025
ہومBiharسمستی پور میں دو سگے بھائیوں کا گولی مارکرقتل، دوہرے قتل سے...

سمستی پور میں دو سگے بھائیوں کا گولی مارکرقتل، دوہرے قتل سے خوف و دہشت

سمستی پور، 19 اکتوبر :۔ بہار کے سمستی پور میں دو بھائیوں کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدمعاشوں نیاندھا دھنگ فائرنگ کرکے دو کرانا کاروباری کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پرروسڑا تھانہ پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پرپہنچ کرمعاملے کی جانچ شروع کر دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بھائی دکان بند کر کے گھرواپس جا رہے تھے۔ راستے میں گھات لگائے مسلح بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائیوں کی موت ہوگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ روسڑا تھانہ علاقہ کے پنچوپورمیں دکان چلانے والے دو بھائیوں کو دیررات نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ دونوں بھائی دکان بند کرکے اپنے گھرجا رہے تھے۔ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح بدمعاش نے دونوں بھائیوں کوگولیوں سے چھلنی کردیا۔ اس واردات میں ایک بھائی کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ وہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں بھائیوں کی شناخت سمیت چودھری اورامت چودھری کے طورپر ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے کے تاجروں میں نارا ضگی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی روسڑا بھی اسپتال پہنچ گئے اور واقعہ کی معلومات لیں۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ واقعہ کو لیکر پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ جلد ہی ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات