National

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک

39views
نئی دہلی، 05 نومبر ( یو این آئی ) حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک منعقد کرنے کا آج اعلان کیا ہے اس دوران 26 نومبر کو ایوان صدر کے مرکزی ہال میں یوم دستور کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ’’ حکومت ہند کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ ‘‘پارلیمنٹ کے ایجنڈے کی ضرورت کے مطابق سرمائی اجلاس کی مدت میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔مسٹر رجیجو نے کہا کہ 26 نومبر کو یوم دستور کے موقع پر آئین ساز اسمبلی کے سنٹرل ہال میں آئین کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.