National

کھڑگے- راہل نے دانا سمندری طوفان سے لوگوںکوچوکس رہنے کی اپیل کی

91views

نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے سمندری طوفان دانا کے اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں تک پہنچنے کے واقعہ کو قدرتی آفت کا سنگین خدشہ قرار دیتے ہوئے تمام جماعتوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو کہا، ’’اڈیشہ میں طوفان دانا کی آمد اور مغربی بنگال و دیگر مشرقی ساحلی علاقوں پر اس کے اثرات کے لیے انتہائی تیاری اور فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اور ہنگامی اقدامات کو تعینات کرتے ہوئے متاثرہ ریاستوں کو جامع مدد فراہم کرے۔ میں کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’اڈیشہ کے ساحلوں پر سمندری طوفان دانا کی آمد، مغربی بنگال اور دیگر مشرقی ساحلی ریاستوں میں اس کے اثرات اور محکمہ موسمیات کی وارننگ سے سنگین قدرتی آفت کا اندیشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور خود کو محفوظ دائرے میں رکھیں۔ مرکزی حکومت سے توقع ہے کہ بحران کے اس وقت میں متاثرہ ریاستوں کو مکمل مدد فراہم کرے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی نقصان کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔‘‘بحران کی اس گھڑی میں پارٹی کارکنوں سے مکمل مدد کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “کانگریس کے ساتھیوں سے درخواست ہے کہ وہ خود کو محفوظ رکھیں اور امدادی کاموں میں انتظامیہ کی مکمل مدد کریں۔ ملک کو اس بحران کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.