انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہماچل پردیش اسکالر شپ گھپلے میں کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق قانون (PMLA) کے تحت تقریباً چھ کروڑ 25 لاکھ روپے کی پانچ غیر منقولہ جائیدادیں عارضی طور پر قرق کی ہیں۔ ED نے بتایا ہے کہ قرق کی گئی جائیداد راجدیپ سنگھ اور کرشن کمار کی ہیں۔
ED نے بتایا کہ ملزمین نے نقلی اور جھوٹے دستاویزات کی بنیاد پر اسکالر شپس حاصل کی تھیں۔ ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں اس سے متعلق CBI کے ذریعے ایک FIR درج کئے جانے کی بنیاد پر ایجنسی نے یہ تحقیقات شروع کی ہے۔
ہماچل پردیش کے اعلیٰ تعلیم سے متعلق شعبے نے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کے طلباءکو یہ اسکالرشپ دی گئی تھیں۔









Users Today : 269
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2173
Users Last 30 days : 3442
Users This Month : 3428
Users This Year : 3442
Total Users : 4564985