مدھوپور، 23 اکتوبر: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے مدھوپور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ 20 نومبر کو ہے اور نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے سلسلہ ۲۲ ؍ اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے۔ مدھو پور سب ڈویژن میں دو اسمبلی حلقے ہیں ،جن میں مدھو پور اور سارٹھ اسمبلی شامل ہیں، لیکن نامزدگی کے دوسرے دن دونوں اسمبلی حلقوں سے کسی نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔ بدھ کو دوسرے دن، کل گیارہ (11) امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیےاین آر رسید کٹائی، جس میں مدھو پور اسمبلی حلقہ سے سات (07) امیدواروں نے این آر رسید خریدیں اور سارٹھ اسمبلی حلقہ سے چار (04) امیدواروں نے این آر سلپس خریدیں۔ جے ایل کے ایم کے صدام حسین، این سی پی کے سمن پنڈت، بی جے پی کے سابق وزیر راج پالیوار، دنیش پرساد کھاوڑے، سہیم خان، ونود کمار ،اور نلیش کمار نے مدھوپور اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔



