جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور،۲۱؍اکتوبر: او ڈی آئی انڈیا الائنس کی جانب سے اسمبلی سطح کی ورکرس کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مدھوپور اسمبلی انڈیا الائنس کے جے ایم ایم امیدوار حفیظ الحسن 26 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، لیکن 26 اکتوبر کو سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے اس تاریخ کو نامزدگی ممکن نہیں ہوگی، اس وجہ سے وزیر حفیظ الحسن سوموار 28 اکتوبر2024 کو انڈیا الائنس کے امیدوار کے طور پر مدھو پور اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ یہ اطلاع ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج سمیر عالم نے صحافیوں کو دی۔ انہوں نے جے ایم ایم کے تمام کارکنوں، شہریوں اور مدھو پور اسمبلی کے انڈیا الائنس کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں سے 28 اکتوبر کو نامزدگی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594501