36
جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 21اکتوبر: اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سوموار کو گاندھی میموریل پبلک ہائی اسکول میں پولنگ اہلکاروں کیلئے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر رابن ٹوپو نے پولنگ کے عملے کو ٹریننگ دی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر چندن کمار نے پولنگ اہلکاروں کو دی جارہی ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر رابن ٹوپو، ڈپٹی الیکشن آفیسر رویندر کمار گپتا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ سنجیت کمار وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔