ہو ڑہ 21 اکتوبر(راست)مفتی سلمان اظہری کی رہائی کر یہاں ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں لوگوں نے جشن منایا ہے اور لوگوں میں مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ہیومن رائیٹس کونسل آف انڈیا کی جانب سے اس پروگرام کا اہتمام کیاگیا ۔کمفتی صاحب کی رہائی پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ آٹھ مہینہ قبل ان کے ایک بیان پر گرفتار کر لیا گیااور ان پر پاسا ایکٹ لگادیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں پولس پر سخت تنقید کی ۔جسٹس وکرم ناتھ اور پرسنا بی وارالے کو مفتی محمد سلمان اظہری کی تقریر میں امن و امان کی صورت حال میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں پایا گیا ۔ان لوگوں نے گجرات ہائی کورٹ کے آرڈر کو کنارے لگادیا۔ گجرات کورٹ نے ان کی گرفتاری کر جائز ٹھہرایا تھا۔عدالت نے کہا کہ ان کے بیان سے کہیں سے بھی نہیں لگتا ہے کہ اس سے امن وامان کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔بائیس فروری کو گرفتار کرکے وودودرا سنٹرل جیل میں رکھا گیا تھا۔گجرات پولس کے ایک خصوصی ٹیم نے انہیں چونا گڑھ سے گرفتارکیا تھا۔ان کی رہائی پر بعد نماز مغرب گھسڑی میں ایک نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔نعت خواں جناب پرویز اختر صاحب جناب ڈاکٹر سلیم اختر صاحب محترمہ شبانہ سید صاحبہ اور دیگر شعراءنے اپنے اپنے کلام میں پیش کئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی جناب منظر حسین صاحب جناب حافظ احسان رضاءحبیبی صاحب، امام سید میر مسجد جناب حافظ گلاب اشرفی صاحب تشریف فرما تھے ۔
38
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا
اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول...
مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں سالانہ بینائی جانچ و آپریشن کیمپ کا انعقاد
آسنسول،20نومبر (راست) آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 میں واقع مسلم فنڈ مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تیسواں...
ضلع مغربی بردوان کے کمپیوٹر ٹیچروں نے جشن فتح منایا
آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام سیکنڈری ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طور پر متعارف...
ایک نفع بخش امت کی حیثیت سے تنظیم واتحاد کے ساتھ زندگی گذاریں
شہر کولکاتا میں امارت شرعیہ کی سالانہ مجلس شوری میں حضرت امیر شریعت مدظلہ کا خطاب کولکاتہ ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ء(راست) شہر...