International

حزب اللہ نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا

15views

تل ابیب، 19 اکتوبر (یواین آئی/ اسپوتنک) حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ پرہفتہ کی صبح بغیر پائلٹ کے ڈرون سے حملہ کیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے وسطی شہر قیصریہ میں وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔ ڈرون حملے کے وقت نیتن یاہو وہاں نہیں تھے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ آج صبح حیفہ کے سیزریا علاقے میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی، جہاں مسٹرنیتن یاہو کی نجی رہائش ہے۔قبل ازیں اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا تھا کہ لبنان سے اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے والے تین بغیر پائلٹ ڈرونز کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے دو کو روک لیا گیا تھا اور ایک ڈرون نے قیصریہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ فی الحال اس حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔’یروشلم پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق قیصریہ میں ڈرون حملے کے وقت تل ابیب میں بھی سائرن کی آواز بھی سنی گئی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، “یو اے وی کو قیصریہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف لانچ کیا گیا تھا۔” وزیراعظم اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.