National

خلیج بنگال میں طوفان۔ آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں بارش

35views

حیدرآباد17اکتوبر(یواین آئی)خلیج بنگال میں طوفان کے زیر اثر آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ کئی اضلاع میں شدید بارش اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ شدید بارش کے پیش نظرکسان فصلوں کے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ وشاکھا ضلع میں سمندری لہروں میں اضافہ ہوا ہے۔ لہریں آر کے بیچ پر دکانوں سے ٹکرا گئیں۔ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقامی افرادکو مشکلات کا سامنا ہے۔گریٹروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کے حکام نے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افرادکو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ رائلسیما کے اضلاع پر بھی بارش کا شدید اثر دیکھاگیا۔ چتور، کڑپہ، انامیا، کرنول اور اننت پور متحدہ اضلاع میں بارش کی وجہ سے سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ حکام نے تعلیمی اداروں کے لئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.