جموں،17 اکتوبر (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گرسائی علاقے کوجمعرات کی صبح محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کے بارے میں اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام گرسائی کے مہرا شاستر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا: ’اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے تلاشی ٹیم پر گولیاں چلائیں، جوانوں نے اس کا جواب دیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مختصر تصادم چھڑ گیا‘۔ان کا کہنا ہے:’دہشت گردوں کی تلاش کے لئے جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کو تعینات کر دیا ہے جبکہ صبح ایک ہیلی کاپٹر کو بھی جنگلاتی علاقے میں منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو پوری طرح سے گھیرا گیا ہے فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا گیا ہے۔
22
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈی جی نے جموں کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا
جموں، 13 نومبر (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مغربی کمان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ستیش...
ہمیں امید ہیں کہ مرکزی حکومت فوری طور پر ریاست کا درجہ بحال کرئے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سری نگر11نومبر(یو این آئی) جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ...
بی جے پی کا دفعہ370 سے متعلق قرار داد کے خلاف شدید احتجاج
سری نگر،6 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر اسمبلی میں اجلاس کے تیسرے دن بدھ کو دفعہ370 کی بحالی کے...
اترا کھنڈ: قدرتی آفت میں 82 اموات 122 بے گھر اور 2953 مکانات کو ہوا نقصان، رپورٹ جاری
شملہ، 27 اکتوبر:۔ (ایجنسی) اتراکھنڈ میں مانسون نے ایک بار پھر قہر برپایا ہے۔ اس قدرتی آفت میں کئی درد...