Jharkhand

کہا:ایچ ای سی کو ہر قیمت پر بچانا ہوگا

14views

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 14اکتوبر: کانگریس لیڈر اجے ناتھ شاہدیو ایچ ای سی سپلائی کارکنوں کی تحریک میں شامل ہو ئے جو گزشتہ دس ماہ سے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ شاہد دیو نے موجود کارکنوں سے کہا کہ وہ بھی انصاف کی لڑائی میں قدم بہ قدم ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ تہواروں کے دوران بھی وہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ 1622 سپلائی ورکرز کے خاندان آج فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے انہوں نے موقع پر ہی ایچ ای سی انتظامیہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ حال ہی میں ایچ ای سی انتظامیہ کی طرف سے بغیر دستخط شدہ یکطرفہ تصفیے کے خط کو وائرل کرنے اور خبر شائع ہونے پرتمام آندولن کاری خفاہوگئے تھے۔ شاہد دیو نے ایچ ای سی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ضد چھوڑیں اور ایچ ای سی کو بچانے اور کارکنوں کے مفاد میں اس معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔ اس موقع پر مزدور لیڈر رنتھو لوہار، دلیپ سنگھ سمیت ایچ ای سی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.