وزیر اعظم ، صدر جمہوریہ نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو یاد کیا
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ہ س)۔ مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں عظیم شخصیات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 155واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کی طرف سے ہم قابل احترام باپو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سچائی، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی ان کی زندگی اور نظریات ہمیشہ اہل وطن کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کے جوان، کسان اور عزت نفس کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ خراج عقیدت۔








Users Today : 68
Users Yesterday : 247
Users Last 7 days : 2691
Users Last 30 days : 7303
Users This Month : 7289
Users This Year : 7303
Total Users : 4568846