پٹنہ( راست) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ایجوکیشن ریسرچ، پٹنہ کے ڈائرکٹر ان چیف ڈاکٹر انل سلبھ نے انسٹی ٹیوٹ کے دو پرانے طالب علم کو بیسٹ انسٹی ٹیوٹ ایوارڈ۔2024 سے سرفراز کیا۔ ڈاکٹر انل سلبھ نے نئے اور انٹرن شپ کے طلبا سے کالج کی ایک تقریب میں تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عقیل صدیقی نے اپنی محنت اور کاوش کی وجہ سے جو مقام حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی 1999بیچ کے طالب علم رہے ہیں۔ اسی وقت سے وہ انسٹی ٹیوٹ کے ہر فکشن میں متحرک اور سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ ڈاکٹر عقیل صدیقی فیزیو تھیراپی میں سکینڈ ٹاپر رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں انہیں شیوہر میں بیج ناتھ جھا انسٹی ٹیوٹ آف رہیبیٹیشن سنٹر کا ڈائرکٹر بنایا تو انہوں نے اپنے کاموں کو بخوبی انجام دیا۔ جسے آج بھی لوگ یاد رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے طلبا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر عقیل صدیقی کے نقش قدم پر چلیں۔ وہیں دوسری طرف 2023 بیچ کے ٹاپر ڈاکٹر عنایت پالوی کے بارےمیں ڈاکٹر انیل سلبھ نے کہا کہ پالوی صاحب جب تک انسٹی ٹیوٹ میں رہے بے باک ہوکر رہے۔ آج وہ کالج میں انسپیکشن کمیٹی کے ممبر ہیں۔ بہت سے پارا میڈیکل کالج میں انسپیکشن پر جاتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ دونوں میرے انسٹی ٹیوٹ کے اسٹوڈنٹ رہے ہیں۔ آج انہیں اعزاز بخشتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے یہ دونوں پہلے اسٹوڈنٹ ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔آخرمیں ڈاکٹر عقیل صدیقی اور ڈاکٹر عنایت پالوی نے کالج کے ڈائرکٹر اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایوارڈ تو بہت سے حاصل ہوئے مگر آج کا ایوارڈ میری زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔کیوںکہ یہیں سے میں نے اپنی تعلیمی سفر کو معراج بخشا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر نریندر کمار سنہا، ڈاکٹر شاردلعزیز، سابق جسٹس پٹنہ ہائی کورٹ راجندر پرساد، ڈاکٹر انوپ گپتا، ڈاکٹر آدتیہ اوجھا موجود تھے۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
کانگریس نے بہار کے پہلےوزیر اعلیٰ آنجہانی شری کرشنا سنگھ
کے یوم پیدائش پر عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا؛ مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی بھوپندر سنگھ ہڈا اورآنند...
راشٹریہ لوک مورچہ نے بہار کے پہلے وزیر اعلی شری کرشنا سنگھ کی یوم پیدائش منائی
بہار کی تعمیر نو میں شری بابو کا بڑا حصہ تھا: اپیندر کشواہا جدید بھارت نیوز سروسپٹنہ، 21اکتوبر: راشٹریہ لوک...
بہار زمین سروے:حکومت نےنیا حکم جاری کیا
پٹنہ، 20 اکتوبر(اے یوایس) بہار میں زمین کے سروے کا کام جاری ہے۔ زمین کے مالکان اور تمام ملازمین کو...
راج کشور سنگھ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پٹنہ سٹی کے سرپرست بنائے گئے
پٹنہ ،20 اکتوبر (راست) راج کشور سنگھ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، پٹنہ سٹی کے(پیٹرن) سرپرست بنائے گئے۔ اُن کے سرپرست...