Jharkhand

راہل راج کی سزاے موت کا فیصلہ برقرار

27views

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا

رانچی ۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بی ٹیک کی طالبہ کی عصمت دری اور قتل کرنے کے الزام میں جیل میں بند راہول راج کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے ۔ہائی کورٹ نے آج اس کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ راہل راج کو رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف اس نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ جسٹس آنند سین اور جسٹس گوتم کمار چودھری پر مشتمل ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔قابل ذکر ہے کہ رانچی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے راہل راج کو 20 دسمبر 2019 کو مجرم قرار دیتے ہوئے 21 دسمبر کو اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ راہل راج نے پہلے رانچی کے بوٹی موڑ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہنے والی بی ٹیک کی طالبہ کی عصمت دری کی اور پھر ثبوت کو مٹانے کے لیے اسے زندہ جلا دیا۔ یہ واقعہ سال 2016 کا ہے۔ سی بی آئی نے اس واقعہ کے تین سال بعد راہل کو گرفتار کیا تھا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.