National

نوئیڈا میں چلتی کار بن گئی آگ کا گولہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر بچائی اپنی جان

23views

ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دہلی-این سی آر میں بھی گرمی سے لوگ بے حال ہیں۔ نوئیڈا میں گرمی کے سبب آگ زنی کے کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ ایک کار میں آگ لگنے کا سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چلتی ہوئی کار نوئیڈا میں اچانک آگ کے گولہ میں تبدیل ہو گئی۔ خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمہ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی اور اس آگ پر فوری قابو پایا گیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کار بری طرح جل گئی۔ کار کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

فائر بریگیڈ محکمہ سے ملی جانکاری کے مطابق پیر کی دوپہر تقریباً 1.55 بجے سپرٹیک مال سیکٹر 61 کے سامنے فلائی اوور پر سیکٹر-71 سے اٹّا مارکیٹ سیکٹر-18 کی طرف جاتی ہوئی کار (ڈی ایل 16 ڈی این 4540) میں آگ لگنے کی خبر ملی۔ خبر ملتے ہی فوراً کارروائی کرتے ہوئے فائر سروس یونٹ موقع پر پہنچی اور آگ کو بجھایا۔

فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے سبب کار میں لگے ایئر کنڈیشنر کے تاروں میں اکثر شارٹ سرکٹ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے آگ لگنے کے بیشتر واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ افسران کے مطابق کار کی وائرنگ بہت پرانی ہونے کی وجہ سے بھی کئی گاڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آتا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.