مدھیہ پردیش کی کھجوراہو پارلیمانی سیٹ سے کانگریس نے آل انڈیا فاروَرڈ بلاک امیدوار آر بی پرجاپتی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی آر بی پرجاپتی اب انڈیا اتحاد کے مشترکہ امیدوار بن گئے ہیں۔ یہ فیصلہ تب لیا گیا ہے جب کھجوراہو پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار میرا یادو کا پرچہ نامزدگی الیکٹورل افسران نے منسوخ کر دیا۔
دراصل انڈیا اتحاد نے آپسی سمجھوتہ سے طے کیا تھا کہ کھجوراہو سیٹ سے سماجوادی پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ میرا یادو نے پرچۂ نامزدگی داخل بھی کر دیا تھا، لیکن تکنیکی خامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے کینسل کر دیا گیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بی آر پرجاپتی کی حمایت سے متعلق پریس بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس نے کھجوراہو لوک سبھا سیٹ کو انڈیا گروپ کے اپنے ساتھی سماجوادی پارٹی کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ بدقسمتی سے اقتدار کے کھلے کھیل اور جمہوریت کے سبھی پیمانوں کے خلاف جا کر بی جے پی سماجوادی پارٹی امیدوار کی نامزدگی خارچ کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ کانگریس نے اب انڈیا گروپ کے ایک دیگر رکن آل انڈیا فاروَرڈ بلاک کے امیدوار آر بی پرجاپتی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھجوراہو لوک سبھا سے انڈیا گروپ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔‘‘










Users Today : 161
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1529
Users Last 30 days : 2076
Users This Month : 2062
Users This Year : 2076
Total Users : 4563619