میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کوئنٹانرو میں پیر کی صبح ٹریکٹر ٹریلر اور مسافر وین کے ٹکرانے کے حادثے میں تین نابالغوں سمیت 9 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ ریاست کوئنٹانرو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے بیان کے مطابق، فیڈرل ہائی وے 307 پر پیش آنے والے حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:00 بجے شاہراہ کے ریفارما اگریا-پورٹو جوریز سیکشن پر، ایکس-ہاجل چوراہے کے نزدیک پیش آیا۔ ٹریلر کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی تھی اور ٹریلر وین سے ٹکرا گیا۔مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق وین میں فوری طور پر آگ لگ گئی، جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور گاڑی کو جائے وقوعہ سے لے کر بھاگ گیا۔
کوئنٹانرو کے گورنر مارا لیزاما نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی، جبکہ ہائی وے کا وہ حصہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔