Jharkhand

مختلف مقامات سےچوری کی 70 موٹر سائیکلیں برآمد؛ 2 گرفتار

5views

جدید بھارت نیوز سروس
سرائے کیلا، 17 دسمبر:۔ سرائی کیلا-کھرساواں ضلع پولیس نے ایک بین ضلعی موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور کل 70 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ موٹرسائیکل چوری پر قابو پانے میں یہ سرائے کیلا-کھرساواں پولیس کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے اور شاید یہ ریاست میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔ اس گینگ سے وابستہ چار ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار لونایت نے دی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ تمد کے علاقے سے تین موٹر سائیکل چور موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے لیے کچئی مارکیٹ آنے والے ہیں۔ یہ ملزمان اس سے قبل بھی اس علاقے میں مختلف ہفتہ وار ہاٹوں، بازاروں اور میلوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور کارروائی کی ہدایت کی۔ چھاپہ ماری کرتے ہوئے، پولیس ٹیم نے رانچی ضلع کے تمر پولیس اسٹیشن کے تحت رائڈیہ کے رہنے والے شنکر مانجھی عرف سندیپ اور بھوشن ماچھوا کو ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کے ساتھ پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران شنکر مانجھی اور بھوشن ماچھوا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں رانچی، چائے باسہ، کھونٹی اور جمشید پور اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں کے بازاروں، ہاٹوں اور میلوں سے 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چرائی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.