جاپان میں نئے سال کے پہلے ہی دن شمال وسطی علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر شدید جھٹکہ گیا، جس کے باعث عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔ کچھ علاقوں میں سلسلہ وار زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جاپان کے موسمیاتی سائنس ایجنسی نے اشیکاوا، نگاٹا، اور ٹویاما کے ساحلی علاقوں میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے اپنے نیوکلیائی توانائی پلانٹ میں کسی بھی خرابی کی جانچ کر رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ زلزلہ کے جھٹکوں کی بنا پر کوئی گڑبڑی پیدا نہیں ہوئی ہے۔
More footage after a Magnitude 7.6 Earthquake hit 36 Km North East of Anamizu, Japan 🇯🇵 | 1 January 2024 | 04:10 local time | #earthquake #Japan #JapanEarthquake #tsunami
— Disaster Tracker (@DisasterTrackHQ) January 1, 2024
📹 HAB pic.twitter.com/X1rdMqNNDY
موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اشیکاوا اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلوں کی خبر ملی ہے جن میں سے ایک کی شدت 7.4 درج کی گئی ہے۔ کچھ زلزلوں کی شدت اس سے کم تھی، جبکہ ایک خبر میں زلزلہ کی شدت 7.2 بھی بتائی گئی ہے۔