
نئی دہلی، 29 ستمبر (ہ س)۔ تمل ناڈو کی ایم کے اسٹالن کی قیادت والی ڈی ایم کے حکومت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے ادیندھی اسٹالن کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے وی سینتھل بالاجی، ڈاکٹر گووی چیجھیان، ا?ر راجندرن اور ایس ایم ناصر کو وزراء کونسل میں شامل کرنے کی سفارش کی، جسے گورنر نے ہفتہ کو منظوری دے دی۔ نامزد وزراء کی حلف برداری کی تقریب اتوار کو دوپہر 3.30 بجے چنئی کے راج بھون میں ہوگی۔ڈی ایم کے حکومت کو اقتدار میں ا?ئے تین سال ہوچکے ہیں اور تین سال بعد کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ادے ندھی اسٹالن کو حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ ادے ندھی اسٹالن وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے ہیں۔ ادے ندھی کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کو لے کر ریاست میں کافی دنوں سے بحث چل رہی تھی۔کابینہ کی توسیع میں سب سے حیران کن نام سینتھل بالاجی کا ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 ستمبر کو ہی سینتھل بالاجی کو ضمانت دی ہے۔ انہیں ایک سال قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا۔ اب وہ دوبارہ تمل ناڈو حکومت میں کابینہ کے وزیر ہوں گے۔ اسٹالن حکومت نے کابینہ میں کل چھ تبدیلیاں کی ہیں۔
