پٹنہ29ستمبر(ہ س):وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار ذاتی کام سے دہلی گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا دورہ ایک دن کا ہے لیکن موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ان دنوں بہار کے دورے پر ہیں۔ ان سے ملاقات کی بات ہو رہی تھی لیکن ان کے اچانک دہلی آنے سے کئی چرچے شروع ہو گئے ہیں۔اس بار جنتا دل یونائیٹڈ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ وزیر اعلی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی دہلی میں جھارکھنڈ انتخابات کے سلسلے میں ملاقات کریں ، کیونکہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں جھارکھنڈ کا دورہ کیا ہے۔ شاہ نے سدیش مہتو سے بھی بات چیت کی۔ جھارکھنڈ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ ایسے میں نتیش کمار اپنے ایک روزہ دورہ دہلی کے دوران اس مسئلہ پر بات کر سکتے ہیں۔حالانکہ جے ڈی یو کے قومی ورکنگ صدر سنجے جھا دہلی میں ہیں ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا اچانک خفیہ دورہ ذاتی وجوہات کی بناء پر ہو سکتا ہے، لیکن اس کے سیاسی مضمرات بھی جڑے ہوئے ہیں ، کیونکہ بہار میں بھی یہ اتحاد کئی مسائل پر پھنسا ہوا ہے۔ بہار میں کابینہ کی توسیع کا معاملہ بھی پھنس گیا ہے ، اس کے ساتھ بورڈ کارپوریشن کمیشن کا معاملہ بھی زیر التوا ہے۔ویسے، نتیش کمار جب بھی ذاتی وجوہات سے دہلی جاتے ہیں تو علاج کرانے ہی جاتے ہیں۔ حالانکہ اس معاملے میں نہ تو پارٹی کے لوگ اور نہ ہی وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کچھ بتا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حال کے دنوں میں کئی میٹنگوں میں بی جے پی کے لیڈروں کو نہیں بلاتے تھے لیکن دو دنوں سے بی جے پی کے لیڈروں کو بھی میٹنگ میں بلانا شروع کیا ہے۔ ہفتہ کے روز بھی زمین سروے کو لیکر وزیر اعلیٰ نے ہائی لیول میٹنگ کی تھی۔ جس میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اورمحکمہ جاتی وزیر دلیپ جیسوال کو بھی بلایا گیا تھا۔
12
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روٹری کلب کنکر باغ کے زیر اہتمام کیریئر کاؤنسلنگ کا انعقاد
پٹنہ ، 05؍ اکتوبر(راست)آج روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ نے کیندریہ ودیالیہ-1، کنکرباغ میں کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد کیا۔...
انتہائی پسماندہ کمیونٹی کی بیٹی سوہانی کماری کو یووا راشٹریہ جنتا دل نے میٹرک میں 88.6 فیصد نمبر حاصل کرنے پر اعزاز سے نوازا: پردیپ رنجن
پٹنہ 4 اکتوبر 2024(راست)پٹنہ ضلع یووا راشٹریہ جنتا دل کے صدر جناب پردیپ رنجن نے ضلع پٹنہ کے گاؤں بھلوا،...
روٹری کلب کنکرباغ کے زیر اہتمام حفظان صحت پر بیداری پروگرام کا انعقاد
پٹنہ،03 اکتوبر (راست) روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ کے ذریعہ 3 اکتوبر 2024 کو میلینیئم ورلڈ اسکول، جگن پورہ، پٹنہ...
پھلواری شریف میں دانش مرکز کے زیر اہتمام شعری نشست کا انعقاد
پھلواری شریف (راست) مورخہ ۲ اکتوبر دانش مرکز کے زیر اہتمام ایک شاندار شعری نشست "جناب قوس صدیقی کے ساتھ...