بیروت، 18 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی لبنان میں زمینی مہم کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کے نقصانات کی تعداد 55 ہو گئی ہے اور 500 سے زیادہ فوجی اور اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مزاحمتی جنگجوؤں کی تصدیق کے مطابق، دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے اور 500 سے زائد زخمی فوجی اور افسران ہیں۔ اس کے علاوہ 20 مرکاوا ٹینک اور چار فوجی بلڈوزر تباہ کردیئےگئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان تعداد میں لبنان کے ساتھ پوری سرحد اور اسرائیلی سرزمین کے اندر واقع مضبوط ٹھکانوں اور بیرکوں پر گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی شامل نہیں ہیں۔اسرائیل کی جانب سے لبنان پر اپنے حملوں میں شدت اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کے درمیان لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے بدھ کی شام 06 بج کر 50 منٹ پر صفد شہر پر میزائل سے بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل میں شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔اسرائیلی ویب سائٹ ’’حدشوت‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی قصبے قوزہ میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد 8 ہیلی کاپٹر حیفا کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں واقع رمبم ہسپتال میں اترے۔ سرحدی دراندازی کے بعد قصبے قوزہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ مزید برآں العربیہ یا الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور کم از کم 12 زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ویں ڈویژن کی افواج کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فوج نے ایک الگ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آج اس نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا۔دوسری طرف شمالی اسرائیل کے الجلیل میں سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ لبنان کی جانب سے مجد الکرم کی سمت داغے گئے میزائل کے ٹکڑوں سے دو افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی اداروں نے خلیج حیفا کے اوپر لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون کو بھی روک دیا۔ اسی تناظر میں العربیہ یا الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل کی جانب 30 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔
32
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
9/11 اسٹائل میں روس کے کازان شہر پر ڈرون حملہ
بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ حملے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں کازان 21 دسمبر (ایجنسی)روس...
اسرائیلی بمباری سے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 25 فلسطینی شہید
غزہ ، 21 دسمبر (یواین آئی)اسرائیلی بمباری سے غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 25 فلسطینی جاں...
امریکہ: حکومتی اخراجات کا بل سینیٹ سے منظور، شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا
واشنگٹن 21 دسمبر (ایجنسی) ویب ڈیسک — امریکہ کے ایوانِ بالا (سینیٹ) نے ہفتے کی علی الصباح آئندہ برس مارچ...
امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا
ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا حمایت یافتہ اخراجات کا بل مسترد:حکومتی فنڈنگ کی میعاد جمعہ کی شب ختم واشنگٹن ،...