Jharkhand

دھنباد: میتھن چیک پوسٹ پر 5.67 لاکھ روپے اور بیئر کے 3 ڈبے ضبط

54views

جدید بھارت نیوز سروس
دھنباد، 18 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ-مغربی بنگال کی سرحد پر واقع میتھن میں چیک پوسٹ پر جمعہ کی صبح گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، پولیس نے دو گاڑیوں سے 2.75 لاکھ روپے نقد اور دوپہر کو تیسری گاڑی سے 2.92 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔ اس طرح کل 5.67 لاکھ روپے کی وصولی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایک کار کے ٹرنک سے بیئر کی بوتلوں کے تین ڈبے ضبط کیے گئے۔ میتھن تھانہ نے رقم لے جارہے دونوں لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد وارننگ دے کر رہا کر دیا ہے۔ ساتھ ہی جس کار سے بیئر برآمد ہوئی اس کار کے ڈرائیور شمیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کار ابھیشیک گڑیا کی ہے، جو چرکنڈا کے چودھری بردرس کے مالک ہیں۔ وہ صبح کار مالک کے بچوں کو آسنسول اسکول چھوڑنے کے بعد واپس چرکنڈا واپس آرہا تھا۔ بیئر کی بوتلیں پہلے سے ٹرنک میں رکھی تھی۔ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.