
198views
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں پیر کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پتھورا گڑھ کے رہنے والے آٹھ افراد آج صبح ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ انچولی علاقے میں ادولی کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سندر سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے پہلے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ لاشوں کو بھی کھائی سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت اجے کمار، پون کمار، انگد کمار اور کیلاش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
