اسرائیل میں تقریباً 3080 لوگوں کو ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے سرکاری آئی ٹی آئی میں ہندوستان سے اسرائیل بھیجے جانے والے کارکنوں کا واک ان رجسٹریشن ختم ہو گیا ہے اور اب مہارت ٹیسٹ 30 جنوری سےلیا جائے گا۔
خودکشی یا کچھ اور، کیا بیٹے کی موت دیکھ کروالدین نے بھی پھانسی لگا لی؟
اطلاع کے مطابق اسرائیل جانے کے خواہشمندوں میں سے اب تک 3080 مزدوروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ تعمیراتی مزدروں کی 10 ہزار اسامیاں خالی ہیں اور اس کے لیے ہزاروں لوگ آئی ٹی آئی میں قطار میں کھڑے ہیں۔ گورنمنٹ آئی ٹی آئی کے پرنسپل راج کمار یادو نے کہا ’’صرف انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ دستخط اور مہر کے ساتھ درخواست فارم والے اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ امیدوار ہی مہارت ٹیسٹ میں حصہ لے سکیں گے، جو 30 جنوری سے منعقد کیا جائے گا۔‘‘
برف باری کے باعث مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند
راج کمار یادو کے مطابق ’’جو امیدوار لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں اور درخواست فارم پر دستخط کروانے کے لیے 28 جنوری تک گورنمنٹ آئی ٹی آئی علی گنج، لکھنؤ سے رجوع نہیں کیا ہے، وہ مہارت ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جہاں امیدواروں سے شٹرنگ کام کرنے کی اہلیت، ٹائلس اور ماربل فٹنگ و دیوار پلاسٹر سمیت دیگر ٹیسٹ لیا جائے گا۔‘‘
جار جیا میں ہندوستانی طالب علم کا قتل
راج کمار نے بتایا کہ ’’تقریباً 2400 فارم تقسیم کیے گئے تھے اور اتنے ہی امیدواروں کو 30 جنوری کو مہارت کے امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ تقریباً 4200 امیدواروں نے ٹیسٹ دے دیا ہے جبکہ مزید 2400 امیدوار آخری دو دنوں میں موجود رہیں گے۔‘‘ انہوں نے اطلاع دی کہ ’’اتوار (28 جنوری) کو ہزاروں خواہشمند آئی ٹی آئی علی گنج کے گیٹ پر جمع ہوئے اور ہنگامہ کیا، کیونکہ اسرائیل میں کنسٹرکشن شعبے میں ملازمت چاہنے والے ہزاروں خواہشمندوں نے 10 ہزار اسامیوں کے لیے اپنی قسمت آزمانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔‘‘ واضح رہے کہ اسرائیل میں ملازمت کے لیے 137250 روپئے فی ماہ تنخواہ کے علاوہ 15000 روپئے کا فنڈ بونس جیسا پرکشش فائدہ بھی شامل ہے۔