National

گجرات کی فیکٹری میں پگھلا ہوا اسٹیل اوور فلو ہونے سے لگی آگ، 3 مزدور جاں بحق، 4 دیگر زخمی

154views

گجرات کے ضلع کَچھ میں ایک اسٹیل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم تین مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک افسر نے پیر کے روز اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل فیکٹری میں آگ بھٹی سے پگھلے ہوئے اسٹیل کے اوور فلو ہونے کی وجہ سے لگی۔ افسر نے مزید کہا کہ اس پورے واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

’یہ انا نہیں ہے…‘، چاروں شنکراچاریہ رام مندر پران پرتشٹھا میں شرکت کیوں نہیں کر رہے!

حادثہ 14 جنوری کو بدھمورا گاؤں واقع کیمو اسٹیل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ (کے ایس آئی پی ایل) میں پیش آیا۔ عین شاہدین نے سوشل میڈیا پر اس حادثہ کی خوفناک تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر بھی کیا ہے جس میں مزدور گھبرائے ہوئے اور جائے حادثہ سے بھاگنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ ملازمین آگ کی لپٹوں میں پھنسے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں جو واقعہ کی خوفناکی کو ظاہر کرتا ہے۔

سکھوندر حکومت نے وسیع فلم پالیسی کو دی منظوری، ہماچل کو فلم تعمیر کے لیے پسندیدہ مقام بنانے کی کوشش

موصولہ خبروں کے مطابق اسٹیل فیکٹری میں اسٹیل پگھلانے والی یونٹ میں ایک تکنیکی خامی کے سبب گرم پگھلا ہوا اسٹیل اوور فلو ہونے لگا۔ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی شکل اختیار کر لی اور تیزی کے ساتھ آس پاس پھیلنے لگا۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت مزدور بھٹی میں اسٹیل کا اسکریپ لوڈ کر رہے تھے۔ اچانک آگ لگنے کے سبب کئی مزدور اس کی زد میں آ گئے۔

رام مندر تقریب کے سبب کل سے 22 جنوری تک وندے بھارت سمیت 10 ٹرینیں رَد، 35 کا راستہ تبدیل

اس درمیان بار بار کوشش کے باوجود کے ایس آئی پی ایل نے حادثہ کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کی لاپروائی کے سبب اتنا سنگین حادثہ پیش آیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں مزدوروں کے آگ میں جھلسنے کی خبر ہے۔ حالانکہ اس تعلق سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Follow us on Google News