Bihar

بہار میں ملے ڈینگو کے 299 نئے مریض،پٹنہ میں 24 گھنٹوں میںسب سے زیادہ 132 معاملے آئے سامنے

156views

پٹنہ، 15 اکتوبر:۔ بہار میں ڈینگی کے ڈنک کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اور نئیمعاملے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے پورا بہار ڈینگی کی زد میں ہے اور راجدھانی پٹنہ ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 299 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ 132 نئے معاملے صرف پٹنہ میں پائے گئے ہیں۔پٹنہ کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع جیسے بھاگلپور ، سارن ، مظفر پور ، مغربی چمپارن ، مشرقی چمپارن ، مونگیر ، ویشالی ڈینگی سے متاثر ہیں۔ ریاست میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 10504 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف پٹنہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4619 ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی کیمعاملے میں کمی کے بجائے اب تک 3769 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پٹنہ میں ڈینگی کے معاملات میں اضافے کے ساتھ ہی سنگین مریضوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ پٹنہ کے چار سرکاری میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 94 مریض زیر علاج ہیں۔ ایمس پٹنہ میں 22 مریض ، ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس میں 22 مریض ،پی ایم سی ایچ میں 25 مریض اور این ایم سی ایچ میں 25 مریض داخل ہیں۔ اگر پوری ریاست کی بات کریں تو ریاست کے 12 میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 301 داخل مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ 105 مریض بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل ہیں۔ پٹنہ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے پٹنہ میونسپل کارپوریشن جنگی بنیادوں پر فوگنگ اور اینٹی لاروا سپرے کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ کارپوریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن گھروں میں ڈینگی کیمعاملے ہیں وہاں اینٹی لاروا کا سپرے کیا جا رہا ہے۔ واضح ہو کہ ڈینگی کے حوالے سے راجدھانی پٹنہ میں ریاستی ڈینگی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو مریضوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کنٹرول روم کا ہیلپ لائن نمبر 0612-2951964 جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں ایک کال پرلوگ اسپتالوں میں دستیاب بستروں اور بلڈ بینکوں میں پلیٹ لیٹس کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈینگی کے بڑھتے معاملے پر پٹنہ کے سینئر ڈاکٹر دیواکر تیجسوی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ڈینگی کے معاملہ میں کمی کا امکان ہے، لوگوں کو خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پٹنہ میں ڈینگی بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کھانے کا خاص خیال رکھیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.