International

مصر سے رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل

172views

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطینی بارڈر پر ایک عہدے دار نے ہفتے کو بتایا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اس امدادی قافلے میں 20 ٹرک ہیں جو ادویہ، طبی سامان اور خوراک کی محدود مقدار لے جا رہے ہیں۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی ویڈیوز میں امدادی ٹرکوں کو راہداری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ تمام تیاری ٹرکوں کو مصر سے غزہ داخل ہونے کی اجازت کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کہا ہے کہ غزہ مصر سرحد ممکنہ طور پر آج سنیچر کو کھل جائے گی اور اس اقدام سے شاید غیر ملکیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا موقع مل جائے۔

سات اکتوبر کو تنازعے کے آغاز سے رفح کراسنگ بند تھی اور امدادی سامان سے لدے ٹرک منتظر تھے کہ کب وہ غزہ میں داخل ہوسکیں، جہاں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق چار ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور بڑی تعداد میں زخمی موجود ہیں۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی اور خوراک، پانی، ایندھن اور بجلی کی مکمل بندش کر دی۔

For More International News Click Here

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.