International

پاکستان: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کو عدالت نے ’ناجائز‘ قرار دیا، سنائی 7-7 سال قید کی سزا

161views

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پھر ایک بری خبر ملی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی شادی کو پاکستانی عدالت نے ناجائز یعنی غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 7-7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں ہوئی سماعت کے بعد سنایا۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا: بی جے پی نے نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں، سب کے ساتھ ناانصافی کی، راہل گاندھی کا بیان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز طویل سماعت ہوئی اور رات میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو ناجائز ٹھہرا دیا اور دونوں کو 7-7 سال جیل کے علاوہ 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

#ImranKhan
Imran Khan, Bushra Bibi sentenced to 7 years in jail, nikah declared anti-Shariah pic.twitter.com/7RCwUcgedT

— Arzoo Kazmi|आरज़ू काज़मी | آرزو کاظمی | ✒️ (@Arzookazmi30) February 3, 2024

دراصل بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا نے غیر اسلامی نکاح کا معاملہ درج کرایا تھا۔ خاور نے الزام عائد کیا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کے درمیان ضروری فاصلہ یعنی ’عدت‘ کو پورا نہیں کیا تھا۔ یعنی عدت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی عمران اور بشریٰ کی شادی ہو گئی جو کہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

زندہ ہیں پونم پانڈے! اداکارہ نے خود ویڈیو شیئر کر کے اطلاع دی، فرضی خبر پھیلانے کی وجہ بیان کی

اس معاملے میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ عرضی کا مقصد صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بے عزت کرنا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ عمران اور بشریٰ کی شادی کے خلاف شکایت نومبر 2023 میں نکاح کے تقریباً چھ سال بعد درج کرائی گئی جس سے سازش کا پتہ چلتا ہے۔ حالانکہ خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہوں نے نچلی عدالت میں گواہی دی ہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کے ساتھ دوسری شادی کر رہی تھیں تب وہ شادی شدہ تھیں، جس کے بعد عدالت نے دونوں کے خلاف مقدمہ طے کیا۔

Follow us on Google News