Jharkhand

زویا پروین دوسری بار اقلیتی ضلعی صدر منتخب

20views

اقلیتوں کے حقوق کے حصول کیلئےاتحاد ضروری ہے: اختر علی

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 16 جنوری:چتر پور اوور برج کے قریب ہوٹل پنچ سیا میںجمعرات کو رام گڑھ ضلع اقلیتی کانگریس کی صدر زویا پروین کی صدارت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران ضلع کے مختلف بلاکس کے عہدیداروں نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں اقلیتی محکمہ کےاقلیتی ریاستی جنرل سکریٹری سہ کانکے ایم ایل اے کے نمائندے اختر علی،ریاستی جنرل سکریٹری محمود علی، رام گڑھ ایم ایل اے ممتا دیوی، بجرنگ مہتو وغیرہ موجود تھے۔اجلاس میں مہمان خصوصی نے کہا کہ رام گڑھ میں اقلیتی ضلع صدر کے انتخاب کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے بعد رام گڑھ ضلع کانگریس اقلیتی کمیٹی کی صدر زویا پروین کو دوبارہ صدر بنانے کے لیے منعقدہ میٹنگ میں اقلیتی کمیٹی کے عہدیداروں اور دانشوروں نے متفقہ طور پر کہا کہ زویا پروین کو رام گڑھ میں اقلیتی کمیٹی کا صدر بنایا جائے تاکہ اقلیتی کمیٹی کو مضبوط کیا جاسکے۔ نیز پارٹی کو تقویت ملے تاکہ اقلیتوں کو انصاف مل سکے ہم سب ضلع صدر زویا پروین کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر ضلع صدر زویا پروین نے کہا کہ صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ضلع میں اقلیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے کانگریس پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔ اس موقع پر اقلیتی کمیٹی کے رہنما صابر انصاری، الیاس انصاری، ریاست خان، اصغر علی، محمد ناصر، محمد عاشق، مستقیم خان، عارف انصاری، احمد علی، بنی گاندھی، رتیش داس، معشوق علی، ریاض الدین وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.