ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی انڈر 19 خواتین کی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی غیرمعمولی کارکردگی پر ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اسی کے ساتھ ٹیم کی سربراہ نوشین الخدیر کے ساتھ ساتھ ان کے معاون عملے کی بھی تعریف کی بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا، “انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ برقرار رکھنے کے لئے ہماری لڑکیوں کو مبارکباد۔ ان کی ناقابل شکست مہم ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ٹرافی ہم سب کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور میں ہر ممبر کو چمکتا دیکھ کر خوش ہوں۔اس موقع پر بی سی سی آئی کے اعزازی سکریٹری دیوجیت سائکیا نے کہا، “یہ جیت ان کی لگن، ثابت قدمی اور مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔ “یہ ہندوستان کے زمینی سطح کے کرکٹ کی طاقت اور ملک میں خواتین کرکٹ کے روشن مستقبل کو اجاگر کرتا ہے۔” بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا، ’’مسلسل ورلڈ کپ جیتنا ان کے نظم و ضبط اور ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔ یہ جیت ہندوستان میں نوجوان لڑکیوں کی اگلی نسل کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گی۔قابل ذکر ہے کہ نکی پرساد کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دی اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہ کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔
8
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
نیشنل اسکول ہاکی کے دونوں زمروں میں جھارکھنڈ چیمپئن
اوڈیشہ، چندی گڑھ اور یوپی نے بھی اپنی طاقت دکھائی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 3 فروری:۔ 68 ویں نیشنل اسکول...
ابھیشیک نے اپنی شاندار سنچری کا کریڈٹ اپنے سینئرساتھیوں کو دیا
ٹی 20 اننگ میں ابھیشیک کی ریکارڈ 13 چھکے سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ممبئی، 3 فروری (یو...
ہندوستانی خواتین کی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) پارونیکا سسودیا اور ویشنوی شرما (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ہندوستان...
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی
کوالالمپور، 31 جنوری (یو این آئی) ایشلی وان وِک (چار وکٹ) کے بعد جیما بوتھا (37) اور کپتان کائیلا رینیکے...