Sports

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹ سے ہرایا

20views

باسیٹیرے، (سینٹ کٹس) 9 دسمبر (یو این آئی) شرفن ردرفورڈ (113) کی دھماکہ خیز سنچری اور کپتان شی ہوپ (86) کی نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔بنگلہ دیش کے 294 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے 27 کے اسکور پراپنے دو وکٹ گنوادئے۔ برینڈن کنگ (9) اور ایون لیوس (16) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کیسی کارٹی اور کپتان شی ہوپ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 22ویں اوور میں 94 رنز کے اسکور پر رشاد حسین نے کیسی کارٹی (21) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے شرفن ردرفورڈ نے نہ صرف اننگ کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رنز بھی بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت ہوئی۔ 38ویں اوور میں مہدی حسن میراز نے شی ہوپ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شی ہوپ نے 88 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ شرفن ردرفورڈ نے 80 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز (41) اور روسٹن چیس (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے 47.4 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 295 رنز بنائے اور میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، ناہید رانا، رشاد حسین، مہدی حسن میراز اور سومیا سرکار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے 46 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوادئے۔ سومیا سرکار (19) اور لٹن کمار داس (2) رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان مہدی حسن میراز نے تنزیدحسن کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 79 رنز جوڑے۔ 24ویں اوور میں الزاری جوزف نے تنزید حسن (60) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ عفیف حسین دھربو (28) اور ذاکر علی (48) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان مہدی حسن میراز نے 101 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 74 رنز کی اننگ کھیلی۔ محمود اللہ (50) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 294 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ الزاری جوزف کو دو وکٹ ملے۔ جیڈن سیلز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.