سماجی و نجی اداروں کا بھرپور تعاون،2500 لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے
کولکاتہ: سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے، ودھان شیشو ادیان میں ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، یہ ونڈمیر کی پہل ہے۔ تقریباً 2500 لڑکیوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ مانیک تلہ ایم ایل اے شروتی پانڈے، ترنمول یوتھ لیڈر شریا پانڈے، کونسلر شانتی رنجن کنڈو، ایلورا ساہا، اور کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔اس سے پہلے، کولکاتہ اڈا آر سی جی سی ہال میں ویکسینیشن پروگرام کا خاکہ پیش کیا گیا، جس میں سماجی کارکن پردیپ سریکھا، آرکیٹیکٹ سبیر باسو، اندراجیت بھلوتھیا، سلونی پریا، نرمل اگروال، اور دیگر موجود تھے۔ ونڈمیر کے ڈائریکٹر ہیمنت راج لودھا نے کہا کہ ملک میں کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات صحت مند قوم کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔یہ پروگرام ملک کی دوا ساز کمپنی، سیرم انسٹی ٹیوٹ کی مدد سے ہر بچی کو سروائیکل کینسر سے نمٹنے کے لیے ویکسین فراہم کرنے کے مقصد سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ RCGC اور ٹولی کلب کے تعاون سے کولکاتہ میں منعقد ہونے والے گولف ٹورنامنٹ سے حاصل ہونے والی ایک کروڑ روپے کی آمدنی بھی اس ویکسینیشن پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔ونڈمیر اور جاپانی کمپنی ٹوپسن نے اس نیک مقصد میں CSR آمدنی کے ذریعے بھرپور تعاون کیا، تاکہ مغربی بنگال کے ہر کونے میں یہ پروگرام پہنچ سکے۔ پروگرام روٹری کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔



