Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalووٹ تحفظ کیمپ کا ایم پی کلیان بنرجی نے کیا دورہ

ووٹ تحفظ کیمپ کا ایم پی کلیان بنرجی نے کیا دورہ

 ہگلی: الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پورے مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے فارم بھرے جارہے ہیں ۔اس کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیمپ لگا کر فارم بھرنے میں مدد ک جارہے ہیں ۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے مختلف علاقوں میں ووٹ تحفظ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو فارم بھرنے میں ترنمول لیڈران اور کارکنان مدد کر رہے ہیں ۔ ترنمول کانگریس کے وزراء ،ایم پی ، ایم ایل اے اور لیڈران ان کیمپوں کا دورہ کرکے جائزہ بھی لے رہے ہیں ۔ ایم پی کلیان بنرجی نے مختلف علاقوں اتر پاڑہ ، کون نگر ، سیرامپور ، بیدیا باٹی ، چاپدانی وغیرہ میں قائم ووٹ تحفظ کیمپوں کا دورہ کیا اور فارم بھرے جانے کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے ارندم گوئن ، چاپدانی میونسپلٹی کے چیرمین سریش مشرا اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔ جائزہ لینے کے بعد ایم پی کلیان بنرجی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو ایس آئی آر کا کام کیا جارہا ہے وہ دراصل الیکشن کمیشن وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے اشارے پر ہو رہے ہیں تاکہ ووٹ کی چوری کی جا سکے ۔ ایس آئی آر کے کام کے دباؤ پر بی ایل او بیمار پڑ رہے ہیں اور ان کی موت بھی ہو رہی ہے ۔ بہت سے لوگ خوف و دہشت میں خودکشی کر چکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے ۔ جو بھی موت کا کھیل ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے کام ہو ہیں لیکن دو سال کے کام کو ایک ماہ میں نہیں ہو ہیں ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ اس کے لئے کہرام مچا ہو ہے اور لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ جو بھی ہو ہم سب مودی اور الیکشن کمیشن کے ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات