Wednesday, December 10, 2025
ہومWest Bengalترنمول 230–235 سیٹیں جیتے گی، ممتا ہی وزیر اعلیٰ بنیں گی:انوبرتا منڈل

ترنمول 230–235 سیٹیں جیتے گی، ممتا ہی وزیر اعلیٰ بنیں گی:انوبرتا منڈل

بولپور:مغربی بنگال میں 26ویں اسمبلی انتخابات کی ہلچل عروج پر ہے۔ مختلف سیاسی جماعتیں اپنی اپنی حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں کود چکی ہیں، وہیں بیر بھوم کے بااثر ترنمول لیڈر انوبرتا منڈل عرف کیش نے ایک بار پھر اپنی جارحانہ پیش گوئی سے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔طویل عرصے تک گائے اسمگلنگ معاملے میں جیل میں رہنے کے بعد گزشتہ سال ضمانت پر رہا ہونے والے انوبرتا ایک بار پھر پوری طاقت کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں۔ بیر بھوم میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “ترنمول 230 سے 235 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ میں چیلنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ ممتا بنرجی اگلی بار بھی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے انوبرتا منڈل نے کہا کہ اگر ریاست میں ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ نہ رہیں تو بنگال “اندھیروں میں ڈوب جائے گا”۔ انہوں نے کہا،“اگر ممتا نہیں رہیں تو ریاست پر کالے دن اتریں گے۔ ہم میں سے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ ہم سب مل کر 26ویں الیکشن میں دوبارہ ممتا بنرجی کو جتوائیں گے۔”اس دوران انہوں نے ایس آئی آر اور این آر سی کا معاملہ بھی زور شور سے اٹھایا۔ مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کیش نے کہا وہ SIR–NRC کے نام پر لوگوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ اس بہانے بنگال پر قبضہ کر لیں گے، تو یہ ان کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔ زندگی میں بھی ایسا نہیں ہوگا۔”انتخابات کے قریب آتے ہی انوبرتا کی یہ جارحانہ پیشین گوئی نہ صرف سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے بلکہ ترنمول کے کیمپ میں بھی نئی توانائی بھر رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات