Thursday, January 15, 2026
ہومWest Bengalترنمول لیڈر ابھیشیک بنرجی کا پیغام

ترنمول لیڈر ابھیشیک بنرجی کا پیغام

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیکھیں ریاست کی ترقی کا سفر

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ:بنگال میں ریاستی ترقیاتی کاموں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی مختصر معلوماتی فلم ‘لکشمی ایلو گھر ‘ کا پریمیئر بدھ کو منعقد ہوا، جس میں معروف شخصیات سمیت پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ فلم دیکھ کر مرکزی اور ریاستی حکومت کے پچھلے 15 سال کے ترقیاتی اقدامات کی تصویر کشی نے سب کو متاثر کیا۔پریمیئر میں موجود ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ وہ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں، لیکن اداکاری میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “یہ فلم گاؤں اور قصبوں میں عوام تک پہنچ کر انہیں بتائے گی کہ حکومت نے گزشتہ 15 سالوں میں 95 سے 97 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، لیکن یہ کام عام دستاویزات میں نہیں دکھایا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے فلم کا اسکرپٹ دیکھ کر مفید مشورے دیے، اور شو کے بعد فلم کے بارے میں اپنی رائے بھی دی۔ انہوں نے بار بار پوچھا، “کیا واقعی یہ فلم آپ کو پسند آئی؟ کیا یہ دل سے کہی گئی بات ہے؟ فلم کے ہدایت کار راج چکرورتی ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ سبھاسری مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں انکش ہزارہ نے حکومت کے ایجنٹ کے طور پر ہر پروجیکٹ کی کارکردگی پیش کی، اور سوہنی سینگپتا نے اپنی اداکاری سے سب کو حیران کر دیا۔ فلم میں ایک پریشان حال خاندان کی مشکلات اور ریاستی منصوبوں کے ذریعے ان کی زندگیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ سبھا شری کے ’لکشمی‘ کردار کے ذریعے سرکاری منصوبے بنگال کے ہر گھر تک پہنچ رہے ہیں، اور لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائی جا رہی ہے۔ فلم میں مرکزی حکومت کے ‘خوف کے سائے ‘ کے طور پر کھراج مکھرجی نے ولن کا کردار ادا کیا۔پریمیئر کے دوران ابھیشیک بنرجی نے سامعین اور پارٹی کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ، “چاہے آپ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں، لیکن حکومت نے معاشی مشکلات کے باوجود بنگال کے لوگوں کی زندگیوں میں جو ترقی اور بہتری لائی ہے، وہ قابل تعریف ہے اور اسے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ یہ فلم صرف روایتی پروپیگنڈہ نہیں، بلکہ عوامی ترقی کی حقیقی تصویر اور ریاست میں حکومت کے منصوبوں کی کامیابیوں کا ثبوت پیش کرتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات