Saturday, December 27, 2025
ہومWest Bengalترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کے بیٹوں، بہن اور والدہ کو انتخابی...

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ کے بیٹوں، بہن اور والدہ کو انتخابی فہرستوں کے سلسلے میں طلب کر لیا گیا

کولکاتہ، 27 دسمبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ترنمول کانگریس کی سینئر رہنما اور لوک سبھا میں پارٹی کی چیف وہپ کاکولی گھوش دستی دار کے دو بیٹوں کو ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ پر دعووں اور اعتراضات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ یہ عمل ہفتہ کے روز شروع ہوا تھا۔سوشری گھوش نے نوٹس ملنے کے بعد الیکشن کمیشن پر مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کو’’مذاق‘‘ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس اس لیے جاری کیے گئے کیونکہ ان کے بیٹوں وشوناتھ اور بیدیاناتھ کے نام 16 دسمبر کو جاری کردہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے غائب تھے۔ کاکولی گھوش کے مطابق، کمیشن نے ان کی والدہ اور چھوٹی بہن کو بھی سماعت کے لیے بلایا ہے کیونکہ ان کے نام بھی فہرست میں موجود نہیں تھے۔ یہ دونوں شمالی 24 پرگنہ کے علاقے مدھیم گرام کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے کنبے کے طویل عوامی ریکارڈ کے باوجود ایسی غلطیاں کیسے ہو سکتی ہیں۔رکنِ پارلیمنٹ نے کہا، ’’میرے بیٹے سرکاری ملازم ہیں۔ ان کے مرحوم والد سدرشن گھوش دستی دار مغربی بنگال کے سابق کابینہ وزیر تھے اور میں خود 2009 سے رکنِ پارلیمنٹ ہوں۔ اس کے باوجود میرے کنبے کے ارکان کو بلایا جا رہا ہے۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ’خصوصی نظرثانی‘ مل کو تصدیق کی آڑ میں ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ترنمول کانگریس کی رہنما نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ جب ووٹر لسٹ کی تفصیلی نظرثانی کا عمل عام طور پر دو سال میں مکمل ہوتا ہے، تو اسے محض دو ماہ میں مکمل کرنے کی کوشش میں سنگین غلطیاں ہونا یقینی ہے۔واضح رہے کہ ایک دن قبل الیکشن کمیشن نے مشرقی بردوان ضلع کے کھنڈا گھوش سے رکنِ اسمبلی نوین چندر باغ کی والدہ، بھائی اور بھابھی کو بھی اسی طرح کے سمن جاری کیے تھے۔ 2011 سے رکنِ اسمبلی رہنے والے نوین چندر باغ نے الزام لگایا کہ ان کے رشتہ داروں کے نام 2002 سے ووٹر لسٹ میں ہونے کے باوجود انہیں نوٹس جاری کیے گئے۔ مسٹر باغ پہلی بار سی پی آئی ا) کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے لیکن 2016 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے اور تب سے وہ اسی پارٹی کے ٹکٹ پر جیت رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات