Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalترنمول کانگریس ایس آئی آر کے خلاف میدان میں

ترنمول کانگریس ایس آئی آر کے خلاف میدان میں

ایس آئی آر کے خوف سے ہونے والی اموات پر اہل خانہ سے ملاقات

ابھیشیک بنرجی کی ہدایت پر ریاست گیر مہم

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ :مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل کے دوران پیدا ہونے والے خوف و ہراس نے اب سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایس آئی آر کے مبینہ خوف سے خودکشی کے واقعات کے بعد ترنمول کانگریس حرکت میں آ گئی ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مختلف اضلاع میں جا کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
ترنمول کے ایم ایل اے نریندر ناتھ چکرورتی اور روی چٹرجی نے جمال پور میں متوفی ومل سنتارا کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ رجو دتہ نے رام نگر میں شیخ سراج الدین کے گھر کا دورہ کیا، جبکہ شوکت مولا اور اروب چکرورتی نے بھانگڑ میں متوفی محفوظ الاسلام کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اسی طرح وزراء چندریما بھٹاچاریہ اور اپوربا سرکار نے بہرام پور میں تارک ساہا کے اہل خانہ کو دلاسہ دیا، اور پارتھا بھومک و بپی ہلدار نے کلپی میں حافظ شیخ کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، سنتھیا میں ترنمول رہنما اسنیہاشیش چکرورتی نے بمان پرمانک کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ترنمول قائدین نے ملاقاتوں کے دوران مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی کی “پتہ لگائیں، حذف کریں اور ملک بدر کریں” پالیسی نے بنگال میں خوف اور غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ان کے مطابق، عام بنگالی شہریوں کو اپنی ہی زمین پر اپنی شہریت ثابت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جو انتہائی غیر انسانی عمل ہے۔ایم ایل اے شوکت مولا نے کہا کہ بھانگڑ میں ایک ادھیڑ عمر شخص نے اسی خوف میں اپنی جان دے دی کہ کہیں اس کا نام ووٹر لسٹ سے حذف نہ کر دیا جائے۔ “لوگوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک کے شہری نہیں رہیں گے،” انہوں نے کہا ترنمول رہنماؤں نے اعلان کیا کہ پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بی جے پی کے “ڈر کی سیاست” کو بنگال میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
تمام متاثرہ مقامات پر ترنمول کے نمائندوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت اور پارٹی دونوں ان کے ساتھ ہیں۔ترنمول کے مطابق، بی جے پی بنگال میں خوف کی فضا پیدا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، لیکن عوامی یکجہتی کے ذریعے یہ خوف ختم کیا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات