Sunday, December 21, 2025
ہومWest Bengalکرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں سخت سیکورٹی

کرسمس کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں سخت سیکورٹی

2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ: کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر پارک اسٹریٹ میں بڑھتے ہوئے ہجوم کے پیش نظر کولکاتہ پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج اتوار کے دن، جو کرسمس سے پہلے کا موقع ہے، پارک اسٹریٹ اور اطراف کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی بد نظمی یا غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ نہرو روڈ کراسنگ، پارک اسٹریٹ اور رفیع احمد قدوائی روڈ پر دو واچ ٹاور قائم کیے گئے ہیں جو پورے علاقے کی مسلسل نگرانی کریں گے۔سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ڈی ڈی (ڈیٹیکٹو ڈیپارٹمنٹ) کے سادہ لباس پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے افسران بھی گشت کر رہے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسر شام تک موقع پر موجود رہیں گے اور ساری صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ شیکسپیئر اور پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کی ٹیمیں پیدل گشت کے دوران کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں گی۔ ٹریفک پولیس کو بھی ہجوم کے دباؤ کے پیش نظر تعینات کیا گیا ہے تاکہ گاڑیوں کی روانی ہموار رہے اور ٹریفک جام نہ ہو۔ کولکاتہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ کرسمس کے تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات