جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتا12ستمبر کولکاتا کے قصبہ کے آنند پور تھانہ علاقہ کے 108نمبر وارڈ میں واقع گلشن کلونی میں ایک بار پھر شرپسندوںنے ہنگامہ آرائی کی۔ شام کے وقت تین بائک پر سوار نو شر پسندوں نے یہاں گلشن کلونی کے آٹو اسٹینڈ کے پاس آکر ہوائی فائرنگ کرنے کے علاوہ تلوار لہر ایا اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔ جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ان پر لوگوںکو مارنے پیٹنے کے علاوہ انہیں خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے یہاں کے لوگ کافی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔گلش کلونی علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ یہ سبھی منی فیروز کے لوگ تھے۔ یہ لوگ عرصہ سے اسی طرح سے یہاں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ ا ن لوگوں کی حرکتوںکی وجہ سے علاقے کے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن انتظامیہ خاموش ہے۔ کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔ان کی کیا مجبوری ہے۔ جس جگہ پر فائرنگ ہوئی تھی اسی جگہ پردوبارہ صبح کے وقت شر پسندوں نے آکر بم اندازی کی۔ اس طرح ان لوگوں نے سیدھا پولس انتظامیہ کو چیلنج کیا۔ یہ کیا چاہتے ہیں؟ یہ کون لوگ ہیں؟ان کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟کون پردے کے پیچھے سے کام کر رہا ہے؟علاقے کے لوگوں کا یہ سوال ہے۔یہ خبر ملی ہے کہ فائرنگ کے فوراً بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوںکو حراست میں لے لیا۔ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان کے نام ساجد، چھوٹّا راجہ اور مدھو بتایا گیا ہے۔دیگر شر پسندوںکی تلاش جا ری ہے۔ اس واقعہ کے بعد آنند پور تھانہ کی پولس اور لال بازار تھانہ کی پولس یہاں پہنچ گئی ۔ علاقے میں پولس پیکٹ بیٹھا دیا گیا ہے پھر بھی صبح کے وقت یہاں بم اندازی ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے یہاں ہوائی فائرنگ کی، دکانوں میں توڑ پھوڑ کیا اور دھمکیاں دیں ان کا تعلق مینی فیروز سے ہے۔ یہ سبھی لوگ مینی فیروز کےلئے کام کرتے ہیں اور عرصہ سے یہاں تانڈو مچائے ہوئے ہیں۔ادھر پولس دیگر شر پسندوں کی تلاش میں چھاپہ ماری مہم چلارہی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تھوڑے دن قبل دارا پاڑہ علاقے میں اسی طرح سے غنڈہ گردی چل رہی تھی ۔ کئی گرفتاریوںکے بعد یہاں ابھی امن ہے۔ پھر علاقے کے لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔ اب یہ حالت گلش کلونی کی بن گئی ہے۔خبر پڑھے جانے تک علاقے میں پولس تعینات تھی۔لیکن لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔
گلشن کلونی میں فائرنگ ، تین افراد گرفتار،علاقے میں کشیدگی
مقالات ذات صلة



