Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalآر جی کار میڈیکل کالج میں آٹو امیون بیماریوں کے علاج کی...

آر جی کار میڈیکل کالج میں آٹو امیون بیماریوں کے علاج کی جدید سہولت،مریضوں کا ہوگا مفت علاج

کولکاتہ: ریاستی حکومت نے آر جی کار میڈیکل کالج میں آٹو امیون (Autoimmune) یعنی خود کار قوتِ مدافعتی بیماریوں کے علاج کے لیے جدید ترین طبی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ بایو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں ہائی ٹیک مشینیں نصب کی گئی ہیں، جن کی مدد سے اب ان پیچیدہ بیماریوں کی تیز، درست اور مفت تشخیص ممکن ہوگی۔پہلے ایسے مریضوں کو ایس ایس کے ایم اسپتال بھیجا جاتا تھا، جس سے علاج اور رپورٹ میں 8 سے 10 دن کی تاخیر ہو جاتی تھی۔ نئی سہولت شروع ہونے سے اب مریضوں کو چند گھنٹوں میں ہی رپورٹ اور علاج دستیاب ہوگا۔خودکار امراض وہ حالتیں ہیں جن میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے اپنے ہی خلیوں اور بافتوں پر حملہ کر دیتا ہے۔ ان بیماریوں کی 80 سے زیادہ اقسام ہیں جن میں ٹائپ 1 ذیابیطس، رمیٹی سندشوت (Rheumatoid Arthritis)، اور لیوپس (Lupus) شامل ہیں۔بایو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جینتا ڈی نے بتایا ایس ایس کے ایم کے بعد اب آر جی کار میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔ مریضوں کو اب طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، چند گھنٹوں میں تشخیص ممکن ہوگی۔ یہ ریاست کے عوام کے لیے خوشخبری ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ریاستی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے اور مریضوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ڈاکٹر ڈی کے مطابق، “یہ ہسپتال کے لیے فخر کی بات ہے کہ حکومت نے عام لوگوں کے لیے مہنگا علاج بالکل مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات