کولکاتہ: ریاست بھر میں منگل کو گنتی فارموں کی تقسیم سست رفتاری سے شروع ہوئی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بیشتر بوتھ لیول آفیسرز کو پہلے دن صرف 10 سے 15 فارم ہی فراہم کیے گئے، جس کے باعث کام کی رفتار متاثر رہی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بدھ سے فارم کی تقسیم میں تیزی آئے گی۔
علی پور دوار، درگاپور اور مرشدآباد کے کئی علاقوں میں بی ایل اوز نے شکایت کی کہ انہیں ابھی تک کٹس یا فارم موصول نہیں ہوئے۔ درگاپور کے کچھ مقامات پر بی ایل اوز کی جگہ دیگر افراد کے نام آنے سے مزید الجھن پیدا ہوگئی ہے۔ جنگی پور اور دھوپگوڑی میں بھی دوپہر تک فارم تقسیم شروع نہیں ہوسکی، کیونکہ فارموں کی چھپائی مکمل نہیں ہوئی تھی۔
سلی گوڑی میں بی ایل او کنتل چودھری، جو پیشے سے استاد ہیں، نے بتایا کہ وہ اس وقت تک کام شروع نہیں کریں گے جب تک کمیشن انہیں “آن ڈیوٹی” کا واضح حکم نہیں دیتا۔ دوسری جانب، آن لائن فارم جمع کرنے کا عمل بھی پہلے دن شروع نہیں ہو سکا۔ کئی صارفین نے شکایت کی کہ ویب پورٹل کام نہیں کر رہا۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق یہ ایک تکنیکی خرابی ہے، جسے جلد دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاست میں گنتی فارم کی تقسیم دھیمی، آن لائن نظام بھی متاثر
مقالات ذات صلة



