Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalایس آئی آر SIR کے خوف سے بھاگ رہے ہیں درانداز!

ایس آئی آر SIR کے خوف سے بھاگ رہے ہیں درانداز!

بشیرہاٹ بارڈر پر تین دنوں میں سو بنگلہ دیشی گرفتار

بشیرہاٹ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ سرحدی علاقے میں “SIR” کے اعلان کے بعد سے ہلچل مچ گئی ہے۔ پچھلے تین دنوں میں تقریباً 100 بنگلہ دیشی دراندازوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے بی ایس ایف نے گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ “SIR” آپریشن کی تیاریوں کی خبر پھیلتے ہی غیر قانونی طور پر ہندوستان میں مقیم بنگلہ دیشی شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے، اور کئی لوگ بنگلہ دیش واپس جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی ایس ایف کے مطابق، جمعہ سے اتوار کے درمیان بشیرہاٹ سیکٹر کے مختلف حصوں سے 56 افراد پہلے اور 38 افراد ہفتے کی رات کو پکڑے گئے۔ گرفتار شدگان میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ طویل عرصے سے ملک کے مختلف شہروں میں مزدوری یا گھریلو کام کر کے گزر بسر کر رہے تھے۔ تاہم “SIR” آپریشن کی خبر ملتے ہی انہوں نے رات کے اندھیرے میں بنگلہ دیش واپس جانے کی کوشش کی ۔ مگر بی ایس ایف کے سخت پہرے میں ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔
بشیرہاٹ کے حکیم پور سرحدی علاقے میں تعینات 143 ویں بٹالین کے جوانوں نے گزشتہ رات گشت کے دوران مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ جب انہوں نے ان افراد کو روکا اور پوچھ گچھ کی تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ تلاشی لینے پر ان کے پاس کوئی درست بھارتی شناختی دستاویز نہیں ملی۔ بعد میں ان سبھی کو گرفتار کر کے سوروپ نگر تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دراندازوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ آج اتوار کو تمام گرفتار شدگان کو بشیرہاٹ سب ڈویژنل کورٹ میں پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، “SIR” آپریشن کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی اور انہیں واپس بھیجنے کی کارروائی تیز ہونے والی ہے۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے سرحد کے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔مقامی سطح پر بھی یہ بحث گرم ہے کہ “SIR” کا اثر صرف دراندازوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ یہ سرحدی دیہاتوں کی روزمرہ زندگی پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ بی ایس ایف حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی داخلے یا واپسی کی کسی بھی کوشش پر فوری کارروائی کی جائے گی۔بشیرہاٹ اور آس پاس کے سرحدی دیہات میں اب “SIR” کے نام سے ہی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آنے والے دنوں میں یہ آپریشن کس حد تک اثر انداز ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات