Friday, December 5, 2025
ہومWest Bengalبزم ادب" کی جانب سے رسالہ "فکر و تحریر" کے شمارہ جولائی...

بزم ادب” کی جانب سے رسالہ “فکر و تحریر” کے شمارہ جولائی تا دسمبر 2025 کی رسم اجراء بحسن وخوبی انجام پائی

کولکاتہ :ناصر حسین (چیئرمین ، مسیحا فاؤنڈیشن اور سرپرست، بزم ادب) کی میزبانی میں رسالہ “فکر و تحریر” کے شمارہ جولائی تا دسمبر 2025 کی رسم اجراء بحسن و خوبی انجام پائی۔ محفل کی صدارت جناب محمد جمال (سرپرست، بزم ادب) نے کی جب کہ نقابت کے فرائض ڈاکٹر جاوید اختر (نائب سکریٹری ، بزم ادب) نے انجام دیے۔ محفل کا آغاز بزم ادب کے صدر اختر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔جناب قمرالدین ملک (سرپرست، بزم افضل) نے استقبالیہ کلمات سے نوازا۔ہال میں موجود سامعین میں فرذانہ شاہین (صدر شعبہ اردو، سری رام پور گرلس کالج) نے گفتگو کرتے ہوئے بزم ادب اور رسالہ فکر و تحریر کے توسط سے نوجوان نسل کو لکھنے اور ادب کی جانب راغب ہونے کا اہم راستہ بتایا۔محفل میں موجود بزم کے ایک اور سر پرست جناب اصغر انیس نے اپنی گفتگو میں میزبان جناب ناصر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اردو رسالے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ نوجوان شاعر جناب شہنواز عادل (بیل گچھیا) نے اپنی مترنم آواز میں خوبصورت غزلیں پیش کی۔ بزم ادب کے سکریٹری اور مدیر فکر و تحریر ڈاکٹر نعیم انیس نے اردو زبان و ادب اور اردو رسالے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے نئے قلم کار اور فنکار کو اردو زبان و ادب سے جڑ نے اور اس زبان کی خدمت کرنے کی تلقین بھی کی تاکہ اس سے ہمارا تہذیبی اثاثہ محفوظ رہے۔ اخیر میں بزم ادب کے رکن جناب ساجد خان نے معزز مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محفل کے خاتمے کا اعلان کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات