Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalایس آئی آر کے بوجھ تلے انتظامیہ “ٹوٹنے لگی

ایس آئی آر کے بوجھ تلے انتظامیہ “ٹوٹنے لگی

34 اموات کے بعد TMC کا الیکشن کمیشن پر سخت حملہ

کولکاتہ؛ کولکاتہ میں ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) نے ریاستی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ بڑھتی ہوئی اموات، تکنیکی خرابیوں اور ناقص انتظامات کے درمیان ترنمول کانگریس نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور سخت ناراضگی ظاہر کی۔ پارٹی کے نمائندے چندریما بھٹاچاریہ، اروپ بسواس، بپی منڈل اور پارتھا بھومک نے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال کو بتایا کہ SIR شروع ہونے کے بعد سے 34 افراد کی موت ہو چکی ہے جن میں زیادہ تر بی ایل او اور میدانی عملہ شامل ہے، اور یہ اموات ناقابلِ برداشت دباؤ اور غیر حقیقت پسندانہ ٹائم لائن کا نتیجہ ہیں جن کی ذمہ داری کمیشن پر آتی ہے۔
وفد نے الزام لگایا کہ کمیشن کا پورٹل مسلسل کریش ہو رہا ہے، غلط ڈیٹا دکھا رہا ہے اور فارم غائب ہو رہے ہیں، جس کے باعث بی ایل او ے کے پاس پوری رات جاگ کر کام کر رہے ہیں لیکن سسٹم ایرر ان کی محنت ضائع کر رہا ہے جبکہ شہری شکایات لے کر دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں۔ وفد نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مقررہ مدت میں کام مکمل کرنا ناممکن ہے۔ ٹی ایم سی نے سوال اٹھایا کہ کئی علاقوں، خصوصاً کلپی اسمبلی حلقہ میں، نظرثانی شدہ فہرست ابھی تک جاری نہیں ہوئی اور بہت سے بوتھوں میں 2002–03 کے پرانے ریکارڈ دوبارہ سامنے آ رہے ہیں، فی بوتھ 150–200 نام غائب ہیں اور کہیں کہیں بنیادی ڈیٹا ہی ری سیٹ ہو رہا ہے۔ پارٹی نے مزید پوچھا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو 2 کروڑ نام حذف ہونے کی پیشگی اطلاع کیسے ملی، اور اسے جمہوری عمل میں سیاسی مداخلت قرار دیا۔ ٹی ایم سی نے اپنے مطالبات میں SIR کی ڈیڈ لائن میں فوری توسیع، موثر ہیلپ ڈیسک اور ٹیکنیکل سپورٹ، BLOs کے لیے واضح گائیڈ لائنز، زمینی حالات کی بنیاد پر پورے شیڈول کا از سرِ نو جائزہ، اور سسٹم خرابی کی صورت میں بی ایل او کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر حالات نہ بدلے تو پورا انتخابی عمل سنگین بحران میں بدل سکتا ہے کیونکہ SIR کا دباؤ اب صرف تکنیکی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ بن چکا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات